the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان اور دبنگ سپر اسٹار سلمان خان طویل عرصے بعد ایک بار پھر ہدایتکار کبیر خان کی فلم  ٹیوب لائٹ میں جلو گرہوں گے۔ بالی ووڈ اسٹارز شاہ رخ خان اور سلمان خان نے 16 سال قبل ایک ساتھ فلم ہر دل جو پیار کرے گا میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے جس کے بعد دونوں اداکاروں کی دوستی میں دراڑ آگئی تھی لیکن اب دونوں اسٹارز میں ایک بار پھر دوستی کا رشتہ قائم ہوگیا ہے اور ایک دوسرے کی فلموں کی تشہیر کے ساتھ ساتھ گن بھی گانے لگے ہیں اور اب دونوں اداکار ایک بار پھر سلور اسکرین پر جلوہ گر ہونے والے ہیں۔



ہندوستانی میڈیا رپورٹس کے مطابق رخ خان اورسلمان خان طویل عرصے بعد ہدایتکار کبیر خان کی فلم  ٹیوب لائٹ میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے جب کہ فلم میں کردار کے لیے پہلے لیجنڈری اداکار شتروگن سنہا کو کاسٹ کیا گیا تھا لیکن فلمسازوں نے شاہ رخ خان کو کردار نبھانے کی پیش کش کی جس پر انہوں نے فلم میں کام کرنے کی حامی بھرلی تاہم فلم میں کنگ خان کا کردار مختصر اور اہم ہوگا جس کی شوٹنگ جلد ہی شروع کی جائے گی۔ واضح رہے کہ سلمان خان اور شاہ رخ خان نے فلم کرن ارجن،کچھ کچھ ہوتا ہےاور ہر دل جو پیار کرے گا میں ایک ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.